24 ستمبر، 2015، 12:47 AM

گردوں کی جانوروں میں کامیاب پیوند کاری

گردوں کی جانوروں میں کامیاب پیوند کاری

جاپانی سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں تیار کیے گئے گردوں کی جانوروں میں کامیاب پیوند کاری کی ہے۔جس کے بعد ماہرین نے امید ظاہر کی ہےکہ اس طرح کے گردوں کی انسانوں میں منتقلی کی بھی راہ ہموار ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں تیار کیے گئے گردوں کی جانوروں میں کامیاب پیوند کاری کی  ہے۔جس کے بعد ماہرین نے امید ظاہر کی ہےکہ اس طرح کے گردوں کی انسانوں میں منتقلی کی بھی راہ ہموار ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق جاپانی یونیورسٹی میں اس کامیابی کے بعد تجربہ گاہوں میں تیارکردہ گردوں کی جانوروں میں منتقلی سے انسانوں میں گردوں کی منتقلی کی بھی راہ ہموار ہوئی ہے لیکن اس میں بھی کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ اگلے مرحلے میں اسے مزید پیچیدہ جانوروں مثلاً چپمانزیوں پر آزمایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) کو آزمایا اور اس سے پیشاب کی نالی اور مثانہ بھی تیار کیا جب اسے 8  ہفتے تک چوہوں پر آزمایا گیا تو پورا نظام اچھی طرح کام کرتا رہا جس کے بعد اسے سؤر جیسے بڑے جانور میں لگایا اور مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

News ID 1858364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha